اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماطلال چودھری کا کہنا تھا کہ سانحہ 9مئی کو جرم کرنے والا اب ثبوت مانگ رہا ہے،جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کورکمانڈر ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کے لیڈر دیکھے جا سکتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ فوٹیجز میں صاف صاف دیکھا جارہا ہے کہ کبھی گریبان پکڑتے ہیں اور کبھی پاؤں پکڑتے ہیں ۔ انہوں نے ا ب بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دیاہے کہ مشروط معافی مانگنے سے بہتر ہے غیر مشروط معافی مانگ لیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلے نو مئی کی فوٹیجز سامنے لائی جائیں اگر پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا۔
تبصرے بند ہیں.