کیٹ ونسلیٹ کی کامیابیوں میں اضافہ ، زیورخ فلم فیسٹیول میں اعزاز سے نوازا جائے گا

39

زیورخ:کیٹ ونسلیٹ کی کامیابیوں میں اضافہ ، زیورخ فلم فیسٹیول میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔  ہالی وڈ کی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ  کو زیورخ فلم فیسٹیول میں  اعزاز سے  نوازا جائے گا۔

ورائٹی کے مطابق "ٹائیٹینک”  سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کو   رواں برس  زیورخ فلم فیسٹیول میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔ 48 سالہ اداکارہ 3 سے 13 اکتوبر 2024 تک شروع ہونے والے فیسٹیول  میں    گولڈن آئیکون ایوارڈ حاصل کریں گی۔

زیورخ فلم فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر کرسچن جنگن کاکہنا ہے کہ  یہ کیٹ کی بڑی کامیابی ہے  کہ اس کو زیورخ فلم فیسٹیول میں    اعزاز سے نواز اجائے گا۔  وہ ایک حقیقی سٹار ہیں اوراس  ایوارڈ کی مستحق ہیں۔کیٹ ونسلیٹ   کی  نئی فلم ” لی” بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

یہ فلم  13 ستمبر 2024 کو ریلیز ہوگی۔یہ  فلم ایک برطانوی سوانحی ڈرامہ ہے جو 20ویں صدی کے ایک امریکی فوٹوگرافر اور فوٹو جرنلسٹ لی ملر پر مبنی ہے۔اس  فلم میں، ونسلیٹ لی ملر کا کردار ادا کریں گے۔

اداکاری کے علاوہ اداکارہ فلم میں معاون  پروڈیوسر کے طور پر بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔اس فلم کے پریمیئر میں
الزبتھ لی ملر اپنے بیٹے کے ساتھ بھی شرکت کریں گی۔

تبصرے بند ہیں.