سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہناہے کہ عوام کی آواز دبائیں گے تو وہی ہوگا جو بنگلہ دیش میں ہوا۔بنگلہ دیش میں جوہوا اس میں پاکستان کیلئے بھی بہت سے سبق ہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کراچی احتساب عدالت میں پیشی کےبعد میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ اگر پاکستان کے نوجوان یا طالبعلم نوکریاں نہ ملنے کیخلاف سڑکوں پر آ گئے تو کیا بنے گا؟بنگلہ دیش میں آئین کی نفی ہوئی جس کا نتیجہ پوری دنیا نے دیکھ لیا۔ معیشت سیاسی عدم استحکام سے کمزور ہوئی۔
ان کا مزید کہناتھا کہ آئی پی پیز آپ نے دعوت دے کر لگوائے تھے، آئی پی پیز سے متعلق حقائق عوام کو بتانے چاہئیں۔۔پاکستان واحد ملک ہے جس کا احتساب کا ادارہ خود قابل احتساب ہے۔
تبصرے بند ہیں.