کراچی: سندھ ہائیکورٹ نیوبار روم کی کینٹین میں مبینہ گیس لیکیج سے دھماکا۔ دھماکے کے با عث بار روم اور کینٹین کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا کینٹین میں گیس لیکیج کے باعث ہوا ۔حادثہ میں کسی قسم کا کوئی جا نی نقصا ن نہیں ہوا البتہ دھماکے سے سندھ ہائیکورٹ بار روم کی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
دھماکہ کے بعد سندھ ہائیکورٹ کی سکیورٹی ٹیم نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا۔
تبصرے بند ہیں.