پیرس: جیولن تھرو کے فائنل میں جگہ بنانے والے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں قوم میری کامیابی کے لئے دعا کرے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولمپک گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں پر امید ہو کے فائنل میں اچھا رزلٹ دونگا ۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ فارم میں ہوں فٹ ہوں قوم میری کامیابی کے لئے دعا کرے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امید ہے کہ فائنل میں بھارت کے نیرج چوپڑا اور میں اپنے اپنے ملک کا نام روشن کریں گے سپورٹ کرنے پر شا ئقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے فائنل میں جگہ بنائی ہے وہ فائنل میں کامیابی کے لئے پر عزم ہیں،وہ پاکستانی ایتھلیٹس میں سے قوم کی واحد امید ہیں ہر پاکستانی ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہے کہ وہ اولمپکس میں پاکستان پرچم کو سر بلند کریں گے ۔
تبصرے بند ہیں.