لاہور: چئیر مین پی سی بی محسن نقوی نے ایڈوائز روقایونس کی تقریری کولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ،مشکور حسین نامی شہری نے حسین ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی
درخواست میں وفاقی حکومت پی سی بی اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ،پی سی بی نے گزشتہ ماہ وقاریونس کو ایڈ وائزر مقرر کیا لیکن ایک غیر معمولی قدم میں انہوں نے اس ماہ اب مذکورہ عہدے کے لئے ایک اشتہار دے کر درخواستیں طلب کی ہیں،
درخواست کے مطابق محسن نقوی کی زیرقیادت پی سی بی وقاریونس کی خدمت حاصل کرنے کے لئے جو طریقہ اختیار کیا وہ بورڈ کے انتظامی امور کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دیتا ہے
محسن نقوی نے15 اگست کو ڈومیسٹک چیمپئنز کپ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے وقار یونس کو ایڈوائزر مقرر کرلیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.