اسلام آباد:الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور کرلیاگیا۔
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ میں سینیٹر طلال چوہدری نے پیش کیا ۔ اپوزیشن نے اس پربھرپور احتجاج کیا۔
بل کی مخالفت کی گئی اورشرابہ ہوا۔
اس بارے میں شبلی فراز کاکہنا تھا کہ یہ بدنیتی پر مبنی بل سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے ۔
واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیاتھا ۔ یہ بل رکن اسمبلی بلال اظہر کیانی نے بل منظوری کیلئے پیش کیاتھا۔
تبصرے بند ہیں.