پانچ ٹیموں کے سیٹ اپ کو وقار یونس دیکھ رہے ہیں، چیف سلیکٹر کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کریں گے:محسن نقوی

56

لاہور:  چیئرمین محسن نقوی نے  پریس  کانفرنس میں   ڈومیسٹک کرکٹ سیزن  2024-  2025

میں  نئے چمپئنز  ٹورنامنٹ کا اعلان کیا۔کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ  پر کریں گے  5ٹیمیں شامل ہوگی اور یہ کپ ہر سال ہو گا ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2024-2025 میں 3 نئے چمپئنز ٹورنامنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈومیسٹک چیمپئنز کپ کے لیے چیف سلیکٹر کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کریں گے، اس میں 5 ٹیمیں شامل ہوں گی اور یہ کپ ہر سال ہوگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پانچ ٹیموں کے سیٹ اپ کو وقار یونس دیکھ رہے ہیں، ان تمام اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے پاس ہر وقت 150 کے قریب بہترین کھلاڑی موجود ہوں گے ، یہ ذمہ میں نے وقار یونس کو دیا ہے کہ ٹیم کو تیار کریں تاکہ جب کھلاڑی چاہیے ہو تو آپشنز موجود ہوں ہمارے پاس ۔

تبصرے بند ہیں.