اسلام آباد: عالمی بینک اگلے 5 سال میں پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرقرض دے گا۔
رپورٹ کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ عالمی بینک اگلے 5 سال میں پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرقرض دے گا۔ یہ فنڈزمختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔
پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے 58 منصوبوں پر کام جاری ہے ۔دستاویزات کے مطابق منصوبوں کی مجموعی لاگت 14 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے، پاکستان کو اب تک 6 ارب 16 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔
عالمی بینک 2029 تک مزید 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔دستاویزات کے مطابق داسو ہائڈرو پاور پراجیکٹ فیز ون کیلئے 1 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ شامل ہے۔ داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض ملے گا۔
داسو ہائیڈرو پاور سٹیج ون پراجیکٹ کیلئے 58 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ملیں گے ۔رپورٹ کے مطابق سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے کیلئے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے اور صوبہ سندھ میں ہائوسنگ کے منصوبے کیلئے 50 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
تبصرے بند ہیں.