ڈھاکہ : شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی سڑکوں پر مظاہرین جشن منا رہے ہیں، استعفے کی خبر سنتے ہیں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی منائی ۔طلبا نے اپنے خاندان والوں کے ساتھ سڑکوں پر جشن منا یا۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دینے کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ ہو گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کو بنگلا آرمی کی جانب سے مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کا وقت دیا گیا تھا اور ڈیڈ لائن کےکچھ دیر بعد ہی وزیر اعظم حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.