صرف پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے، جہاں گوری رنگت کی ہیروئن چاہیے ہوتی ہے، وزن کی وجہ سے شادی کی فکر نہیں کرنی چاہیے: متھیرا

51

لاہور:ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا کا کہنا ہے کہ  صرف پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے، جہاں گوری رنگت کی ہیروئن چاہیے ہوتی ہے،  وزن کی وجہ سے شادی کی فکر  نہیں کرنی چاہیے۔  متھیرا نے   ایک پوڈکاسٹ انٹرویو  میں کہاکہ  صرف پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے، جہاں گوری رنگت کی ہیروئن چاہیے ہوتی ہے،  وزن کی وجہ سے شادی کی فکر  نہیں کرنی چاہیے۔

متھیرا نے مزید کہاکہ   بہت سارے افراد 100 کلو وزن کے ساتھ بھی نارمل ہوتے ہیں اور انہیں باڈی شیمنگ کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزن کو لے کر لڑکوں اور لڑکیوں کو شادی کی فکر بھی نہیں کرنی چاہیے، انہیں پہلے اپنا کیریئر بنانا چاہیے۔متھیرا نے خصوصی طور پر لڑکوں کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے اپنے کیریئر پر توجہ دیں، اس کے بعد ہی وہ شادی کریں، کیوں کہ اگر ان کے پاس کچھ ہوگا تو وہ اپنی بیوی کو خوش رکھ سکیں گے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لڑکوں اور لڑکیوں کا ایک ہی مقصد شادی کرنا ہوتا ہے اور انہیں کیریئر کی کوئی فکر نہیں ہوتی۔
ان کے مطابق خواتین میں ہارمونز کے مسائل سمیت ان کی ماہواری کی وجہ سے ان کی جسامت مختلف مسائل کا شکار رہتی ہے، اس لیے کسی کو ٹی وی پر بیٹھ کر یہ تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں کہ فلاں خاتون کا وزن بڑھ گیا، اسے وزن کم کرنا چاہیے۔

متھیرا کے مطابق پاکستان میں بعض لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر کسی بھی مرد یا خاتون کی تصویر دکھا کر اس کی جسامت پر تبصرہ کرتے ہیں اور اسے وزن کم کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جب کہ وہ ان میں ہونے والی پیچیدگیوں کو نہیں دیکھتے۔

تبصرے بند ہیں.