اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ انتقال کرگئے۔ رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰٰ پارلیمنٹ لاجز میں مقیم تھے ۔
ممتاز مصطفیٰ کو ہارٹ اٹیک ہوا جسکی وجہ سےوہ خالق حقیقی سے جا ملے۔وہ حلقہ این اے 171 رحیم یار خان سے منتخب ہوئے تھے۔
ترجمان قومی اسمبلی نے بھی ممتازمصطفیٰ کے انتقال کی تصدیق کردی ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ایم این اے کے انتقال کی وجہ سے آج قومی اسمبلی اجلاس بغیر کارروائی ملتوی کردیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.