لاہور:پاکستان کی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کاکہنا ہے کہ مجھے بریک اپ کا فیصلہ کرنے میں دو سال لگے،اب میری ترجیح ارینج میرج ہے۔جنت مرزا نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔ جنت مرزا نے کہاکہ مجھے بریک اپ کا فیصلہ کرنے میں دو سال لگے،اب میری ترجیح ارینج میرج ہے۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے ساتھی ٹک ٹاکر اور دیرینہ دوست عمر بٹ سے بریک اپ کے لیے تیار نہیں تھیں لیکن والدین کی رضامندی سے یہ قدم اُٹھایا۔ ان کاکہنا تھا کہ بہت سی چیزیں برداشت کیں لیکن پھر میں نے سوچا کہ میں ساری زندگی کیسے برداشت کروں گی، لہٰذا رشتہ ختم کرنا ہی بہترین فیصلہ ہے۔
جنت مرزا نے شادی کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اب اپنے والدین کی رضا مندی سے شادی کروں گی کیونکہ ماضی میں بہت سے مسائل دیکھ چکی ہے، اسی وجہ سے اب میری ترجیح ارینج میرج ہے۔جنت مرزا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر نکاح کے بعد علیحدگی ہوتی تو وہ بہت زیادہ تکلیف دہ لمحہ ہوتا کیونکہ نکاح کے بعد طلاق ہی ہوتی ہے۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ عمر بٹ سے میری منگنی نہیں ہوئی تھی ہماری صرف بات پکی ہوئی تھی اور مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میرا اُن کے ساتھ گزارا نہیں ہوسکتا، اسی لیے میں نے اپنے والدین کی رضامندی سے یہ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔جنت مرزا کاکہنا تھا کہ اگر کوئی میرے ساتھ غلط کرتا ہے تو میری زندگی میں اُس کی کوئی جگہ نہیں۔
تبصرے بند ہیں.