اسلام آباد: انسداددِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
علی وزیر کے خلاف اہلکاروں کو مارنے کے لیے ساتھیوں کی معاونت کرنےکےکیس کی سماعت اےٹی سی جج طاہر عباس سِپرا نے کی، پراسیکیوٹر راجانوید نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایاعلی وزیر نے پولیس اہلکار سے گن چھینی اور ایک اہلکار کی شرٹ پھاڑ دی اور امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیاہے۔
جج نے استفسار کیاعلی وزیر گاڑی میں منشیات رکھ کر جا رہےتھے ؟ جس پر اہلکار نے جواب دیاسوال تھانہ کراچی کمپنی کے معاملے سے متعلق ہے، میں تھانہ کوہسار کے معاملے میں ہوں، روسٹرم پر آ کر علی وزیر نے کہاموٹر سائیکل سوار زحمی ہوئے میں نے کہا ہسپتال لےجاتا ہوں،مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا، میں بھی حلف لوں گا، ایس ایچ او بھی حلف لے۔
بعد ازاں اےٹی سی نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر علی وزیر کو پولیس کے حوالے کردیا۔
یاد رہے کہ علی وزیر کو رات گئے پمز ہسپتال سے گرفتار کیا گیا تھا۔علی وزیر روڈ حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو پمز ہسپتال لیکر آئے تھے۔علی وزیر نے آپس میں ٹکرانے والے اور اپنی گاڑی کے ساتھ ٹکرانے والے نواجون کو پمز ہسپتال منتقل کیا۔کچھ دیر بعد اسلام آباد پولیس پمز ہسپتال پہنچی اور علی وزیر کو گرفتار کر لیا۔
تبصرے بند ہیں.