اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات جاری ہیں۔ آئیندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔ آئیندہ ہفتے 5 اگست سے 9 اگست تک صرف 3 ججز دستیاب ہونگے۔ چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی آئیندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہوںگے۔
آئیندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کے لیے 3 سنگل اور 1 ڈویژن بینچ تشکیل کر دیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہونگے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر بھی آئیندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہوںگے۔
دیگر پانچ ججز آئیندہ ہفتے تعطیلات کے باعث دستیاب نہیں ہونگے ۔ آئیندہ ہفتے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کا ڈویژن بنچ دستیاب ہوگا۔ آئیندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔
تبصرے بند ہیں.