اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیس کی سماعت کرنے والے جج پھر تبدیل کر دیے گئے۔
ناصر جاوید رانا احتساب عدالت نمبر ایک کے جج تعینات کر دیے گئے، وزارت قانون نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق ناصر جاوید رانا کو 3سال کے لیے جج تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد احتساب عدالت نمبر 3 کی جج تعینات کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے متعدد ججز کی تعیناتیوں کی نامزدگی کی سفارش کی تھی،وزارت قانون نے نئے ججز کی تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا،احتساب عدالت نمبر2 کے جج محمد علی وڑائچ اڈیالہ جیل میں190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرتے تھے،محمد علی وڑائچ کو احتساب عدالت نمبر1 کا اضافی چارج دیاگیا تھا۔
خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر ایک بار پھر سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی ۔
تبصرے بند ہیں.