پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیش رفت، مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے

139

اسلام آباد: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے ، مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پا گئی ہے۔اس  سلسلے میں پہلا اجلاس منگل کو ہوگا۔

مذاکراتی کمیٹیوں   کے  درمیان ملاقات میں  مولانا فضل الرحمن بھی شریک ہوں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام کی جانب سے مذاکرات کیلئے پانچ پانچ رکنی کمیٹیاں پہلے ہی تشکیل دی جاچکی ہیں

ان کمیٹیوں کی  اب  ملاقات بھی طے پاگئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں، سربراہ جے یو آئی اتوار کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.