حکومت پنجاب نے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا

64

لاہور:حکومت پنجاب نے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے جماعت اسلامی کے گرفتار مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی سفارش پر کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے گرفتار ورکرز کو آج رہا کردیا جائے گا۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کے تحت جماعت اسلامی کے کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں کے خلاف راولپنڈی میں جماعت اسلامی نے دھرنا دیا ہوا ہے۔دو روز قبل حکومتی کمیٹی کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے رابطہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم اب   حکومت پنجاب نے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.