سکھ کارکن گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب

67

ٹورانٹو:سکھ کارکن گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی۔

قتل کی نئی سازش کے حوالے سے بلومبرگ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سکھ فار جسٹس کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی دوسری سازش پکڑی گئی۔رپورٹ کے مطابق سازش میں ملوث مزید پانچ بھارتی اونٹاریو سےگرفتاری ظاہری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں سکھ رہنما کے بیٹے کی شادی میں گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنایا جانا تھا۔

امریکی اور کینیڈین میڈیا کی حالیہ رپورٹس میں 3 نومبر 2023 کو کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر برامپٹن میں ایک پولیس چھاپے کا ذکر کیا گیا جس میں اسلحہ رکھنے کے الزام پر 5 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پانچوں افراد کی گرفتاری ٹورنٹو میں سکھوں کی تحریک آزادی کے سرکردہ رہنما کے بیٹے کی شادی سے ایک روز قبل ہوئی، نیویارک میں مقیم وکیل گرپتونت سنگھ پنوں سمیت کئی معروف شخصیت کی شادی میں شرکت متوقع تھی۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد پر قتل کا الزام عائد نہیں کیا گیا اور نہ ہی عدالت میں اسلحہ رکھنے کا الزام ثابت ہوسکا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ گرفتار افراد کی گاڑی سے اسلحہ ملنا، اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ مسٹر پنوں ہدف تھے۔

تاہم رپورٹ میں نوٹ کیا گیا کہ گرفتاریوں کے وقت اور شادی میں پنوں کی متوقع موجودگی سے ’اس بات کا امکان بڑھ جاتا ہے کہ وہ ان افراد کا ہدف تھا۔یاد رہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں نے آخری لمحات میں شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔کینیڈین حکومت نے نجر کے قتل سے متعلق جاری عدالتی کیس کی وجہ سے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.