چودھری پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز،ڈاکٹروں کی ٹیم کا 45 منٹ تک معائنہ، مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ

116

لاہور:  پی  ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز ہوگئی ۔ انہیں طبی معائنہ کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ڈاکٹروں  کی ٹیم نے 45 منٹ تک سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا معائنہ کیا، ان کی ایکو کارڈیو گرام اور دل کے دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔

فیملی ذرائع کے مطابق  چودھری پرویز الہیٰ کے بلڈ سیمپل لیے گئے، انہیں پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

ڈاکٹروں  کی ٹیم نے  چودھری پرویز الٰہی کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا، جب کہ ڈاکٹروں نے ٹیسٹ رپورٹس آنے پر مزید علاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.