اسلام آباد: توشہ خانہ نئے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے درخواستیں دائر کی گئیں جن میں استدعا کی گئی کہ ہمارے مؤکلین کی گرفتاری غیرقانونی ہے، انہیں فوری رہا کرنے کے احکامات دیے جائیں۔ مزید استدعا کی گئی کہ آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری ہائیکورٹ کے احکامات سے مشروط کی جائے۔
تبصرے بند ہیں.