بانی پی ٹی آئی کو اڈیالا جیل کے پریزیڈینشل سوئیٹ میں رکھا گیا ہے: عطا تارڑ

160

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بانی پاکستان پی ٹی آئی کو ڈیتھ سیل میں رکھنے کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان   کو اڈیالا جیل کے پریزیڈینشل سوئیٹ میں رکھا گیا ہے۔

 

عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک بین الاقوامی جریدے میں آرٹیکل آیا ہے کہ عمران خان کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے حالانکہ بانی پی ٹی آئی  کو اڈیالا جیل کے پریزیڈینشل سوئیٹ میں رکھا گیا ہے۔  بانی پی ٹی آئی کے پاس جیل میں ایکسر سائیز مشین ہے، واک کرنے کیلئے گیلری ہے۔ انھوں نے کہا مسلم لیگ ن کبھی سیاسی انتقام کی خواہشمند نہیں رہی، نہ ہی انتقام لیا ہے۔

 

وفاقی وزیر  کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو کمر کی تکلیف کے باوجود بکتر بند گاڑی میں لایا جاتا تھا، بانی پی ٹی آئی کے الفاظ ہیں کہ میں اے سی اتار دوں، ٹی وی بند کردوں گا، دوائیاں نہیں جانے دوں گا۔

 

تبصرے بند ہیں.