صنم سعیداور فواد خان "بہن بھائی” بن گئے

129

لاہور:فواد خان اور صنم سعید”  بہن بھائی "بن گئے۔  اداکار فواد خان اور   صنم سعید  ویب سیریز   ’برزخ‘ میں پہلی بار بہن اور بھائی کے روپ میں دکھائی دیں گے ’برزخ‘ کو 19 جولائی کی شب کو بھارتی  سٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو اور زندگی کے آفیشل یوٹیوب پر ریلیز کیا جائے گا۔

ممکنہ طور پر پہلے ویب سیریز کو دو قسطوں کو ریلیز کیا جائے گا اور بعد ازاں سیریز کی تمام قسطیں ایک ساتھ ریلیز کی جائیں گی۔’برزخ ’ کی کہانی ایک 76 سالہ شخص کی دوسری شادی اور اس کے خاندان کو شادی کی تقریب میں مدعو کیے جانے سمیت خاندان کے اندر ہونے والے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔

سیریز کی عکس بندی پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ اور اور کراچی شہر میں کی گئی ہے۔ اس کی کاسٹ میں فواد خان اور صنم سعید کے علاوہ ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، خوشحال خان، سلمان شاہد، انیقا ذوالفقار علی اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

فواد خان اور صنم سعید نے  انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ ویب سیریز میں رومانوی جوڑی کے طور پر دکھائی نہیں دیں گے بلکہ پہلی بار وہ منفرد کردار میں نظر آئیں گے۔
صنم سعید نے بتایا کہ لازمی نہیں ہے کہ اداکار ہر بار رومانوی جوڑی کے طور پر سکرین پر دکھائی دیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ان کی اور فواد خان کی رومانوی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا لیکن لازمی نہیں ہے کہ اب بھی ماضی کی طرح انہیں رومانس کرتا ہوا دکھایا جاتا۔
اسی دوران فواد خان نے انکشاف کیا کہ وہ اور صنم سعید پہلی بار سکرین پر بہن اور بھائی کے روپ میں نظر آئیں گے

تبصرے بند ہیں.