اسلام آباد: نوازشریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی بڑی ملاقات آج ہوگی۔ وفاقی اور پنجاب کابینہ میں توسیع کو حتمی شکل دی جائے گی۔تحریک انصاف کو عدالتی ریلیف اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور ہوگا اور ملکی و سیاسی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی غیر معمولی ملاقات آج ہوگی جس کیلئے تینوں مری میں موجود ہیں۔ قبل ازیں خاندان کی آف دی ریکارڈ ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی اور پنجاب کابینہ میں توسیع کو حتمی شکل دی جائے گی۔عدالتی فیصلوں سے عمران خان اور تحریک انصاف کو مل ملنے والے عدالتی ریلیف پر بیانیہ طے کیا جائے گا اور عدالتی فیصلوں پر رد عمل کے لئے تجاویز پر غور ہوگا۔تحریک انصاف کو عدالتی ریلیف کو پارلیمنٹ لیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا اور ملکی و سیاسی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہمی کے لئے سکیمیں اور منصوبوں پر بھی بات ہوگی، نوازشریف وفاقی پنجاب حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف میٹنگ کے بعد اسلام آباد آجائیں گے جبکہ نوازشریف مزید دو ہفتے مری میں قیام کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.