بانی پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کی ہدایات

122

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

 

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پارٹی اختلافات کی بنیاد پر ایکشن کا حکم دے دیا جس کے تحت شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں گئی ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا پارٹی میں عوامی سطح پر اختلافات رائے کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا عندیہ تھا اور  چند روز قبل بانی پی ٹی آئی نے بیانات دینے سے روک دیا تھا۔ شیر افضل مروت کے بیانات کے بعد پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔شیر افضل مروت کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.