گرم موسم کی شدت ، حادثات سے بچائو کے لیے ڈرائیور وں کو وارننگ جاری

25

ریاض:گرم موسم کی شدت  میں حادثات سے بچائو کے لیے ڈرائیور وں کو وارننگ جاری  کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ امارات میں موسم اس وقت شدید گرم ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق  درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ روز  50.8 درجہ حرارت تھا جو کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے پانچ روز میں  مزید بڑھنے کاامکان تھا۔

دبئی میں گرم موسم کے حوالے سے ڈرائیورز کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق گرم موسم میں گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی اور اس کے ارد گرد کے علاقے میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم موسم کی وجہ سے ٹائر کا ربڑ نرم ہوسکتا ہے جس سے اس کے پنکچر ہونے اور پھٹنے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مسلسل گرمی کی وجہ سے بھی ٹائر کی حالت خراب ہوجاتی ہے اور ان میں دراڑیں اور پھٹنے کا زیادہ خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں خاص طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے تاکہ حادثات اور پریشانی سے بچا جاسکے۔

تبصرے بند ہیں.