مخصوص نشستیں کیس: چیف جسٹس کے زیر صدارت تمام ججز کا اہم مشاورتی اجلاس ختم

43

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس  پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے زیر صدارت مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے پر مشاورت کیلئے  تمام ججز کا  اہم اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس چالیس منٹ تک جاری رہا۔

 

سپریم کورٹ کے اجلاس میں فل کورٹ  میں شامل  13 ججز شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرڈر آف دی کورٹ پر مشاورت ہوئی۔

 

سپریم کورٹ نے دو  روز  قبل مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کیاتھا اور چیف جسٹس نے کہا تھا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.