جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر

157

اسلام آباد:جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ جس ڈگری کے ذریعے جسٹس جہانگیری اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کیلئے اہل تھے وہ جعلی ہے۔رٹ پٹیشن کے مطابق اس بات کے ٹھوس ثبوت ہیں کہ جسٹس جہانگیری کی ڈگری جعلی ہے۔

 

رٹ پٹیشن ایڈووکیٹ میاں داؤد کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ داؤد نے متعلقہ حکام سے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ایڈووکیٹ داؤد کے مطابق جسٹس جہانگیری کی جعلی ڈگری عدلیہ کے ادارے کی سالمیت کو مجروح کر رہی ہے۔

رٹ پٹیشن میں جعلسازی اور اس کے نتائج سے نمٹنے کے لیے عدالتی مداخلت کی درخواست کی گئی ہے۔پٹیشن میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ جسٹس جہانگیری کے خلاف الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔

تبصرے بند ہیں.