تاریخ میں پہلی مرتبہ سی ڈی اے کو 52 ارب روپے ریونیو حاصل

73

اسلام آباد: تاریخ میں پہلی مرتبہ مالی سال 24  -2023کے دوران سی ڈی اے نے 52 ارب روپے ریونیو حاصل کر لیا ہے۔

 

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ریونیو جنریشن کے لئے منفرد اقدامات کئے گئے۔ چئیرمین سی ڈی اے  محمد علی رندھاوا  کا کہنا تھا کہ مئی اور جون  میں سی ڈی اے نے 7.9 ارب روپے وصول کئے، مالی سال 22-2021 میں سی ڈی اے کو سب سے زیادہ 47.6 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا تھا جبکہ مالی سال 24-2023 کے لئے ریونیو کا ٹارگٹ 41.8 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

 

محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ موثر حکمت عملی کے تحت گزشتہ مالی سال کے  ہدف  سے 23 فیصد زیادہ ریونیو حاصل کیا گیا۔سی ڈی اے کو مالی طور پر مستحکم ادارہ بنانے کے لیے اثاثے فروخت کرنے کی بجائے ریونیو کے متبادل ذرائع پر کام کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ریکارڈ ریونیو جمع کرنے پر چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا  اور ان کی ٹیم کو شاباشی دی اور کہا کہ سی ڈی اے کی ٹیم نے 2 ماہ کے دوران محنت اور جذبے سے کام کرکے ہدف سے زیادہ ریونیو جمع کیا۔ رواں مالی سال بھی اسی عزم سے ریونیو جنریشن پر توجہ دینا ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.