بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانتیں مسترد

18

لاہور: بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانتیں مسترد کردی گئیں۔بانی پی ٹی آئی کی جلائو گھیرائو  کے تین مقدمات میں  ضمانتیں  مسترد کردی گئیں۔

عدالت نے  چھ جولائی کو  وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد  فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی پر جناح ہائوس ، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان میں جلائو گھیرا ئو  کے مقدمات ہیں۔

ضمانتیں مسترد کرنے کافیصلہ  انسداد دہشت گردی عدالت  نے سنایا۔  اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے چھ جولائی کو  محفوظ کیاگیا فیصلہ آج جاری کیا۔

تبصرے بند ہیں.