اسلام آباد :بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کاکہنا ہےکہ میں آج اپنی صفائی دینے نہیں آیا، آپ کو نکاح کی اتنی جلدی تھی قوم کو وجہ تو بتادیں۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اگر کسی گھر میں طلاق ہو تو جلد بازی نہیں ہوتی۔اگر طلاق ہو گئی تو کیا برا تھا کہ نکاح کے لیے رک جاتے؟
بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے یکم جنوری کے نکاح کے بعد 7 جنوری کو بیان جاری کیا نکاح نہیں ہوا۔
پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ نے نکاح کی تردید کی اور خبر کو غلط قرار دیا۔خاورمانیکا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری نکاح کیس کے مجرم ہیں، نکاح کا جھوٹ چھپا کر مغربی ممالک کی مثال دیتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.