یمنی زیدی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں

59

لاہور: اداکارہ یمنی زیدی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔   اداکارہ  کا ہاتھ شوٹنگ کے دوران  آگ کی  آنچ کی زد میں  آگیا ، سوشل میڈیا پر اس   حوالے سے  چہ میگوئیاں  بھی ہورہی ہیں۔

اداکارہ سیٹ پر شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اسی دوران حادثہ پیش آیا ہے، اداکارہ یمنیٰ زیدی کو اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھانا بنانا تھا۔

اسی حوالے سے یمنیٰ زیدی کچن میں کھانا بنا رہی تھیں  کہ اسی دوران گیس لیک ہو رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق سیٹ پر موجود یمنیٰ کو اس بات کا علم نہ ہو سکا کہ گیس لیک ہو رہی ہے۔ جوں ہی اداکارہ نے آنچ تیز کی تو آگ بھڑک اٹھی، جس پر اداکارہ کے مطابق ان کا ہاتھ آنچ کی زد میں آیا۔

یمنی زیدی اس سے محفوظ رہیں لیکن معمولی زخمی ہوئیں۔   اس سین کو کیمرے نے بھی محفوظ کرلیا ،تاہم یہ بھی ہوسکتا ہے کہ  یمنی زیدی کے زخمی ہونے کا سین سکرپٹ میں  باقاعدہ ڈرامے میں شامل کرلیاجائے ۔

تبصرے بند ہیں.