” آپ کو پوری سپورٹ دیں گے”، محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا

45

لاہور: محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔ پی سی بی چیئرمین  محسن نقوی  کی پاکستان کے کوچز سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس اہم ملاقات میں  محسن نقوی نے   کوچز کو فری ہینڈدیتے ہوئے کہا ہےکہ آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے وائٹ اور ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی نے ملاقات کی ہے، چیئرمین پی سی بی سے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں بیٹنگ اور باؤلنگ خصوصاً فیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ یہ اتفاق کیا گیا کہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ اچھے کمبی نیشن کا فقدان ہے۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے محسن نقوی کو آگاہ کیا جن کی تجاویز سے چیئرمین پی سی بی نے اتفاق کیا۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.