کار سرکار مداخلت کیس: عامر مغل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

11

اسلام آباد: پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل پر کار سرکار میں مداخلت کے حوالے سے درج مقدمہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عامر مغل کی مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ہے۔

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کرت ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔

 

عامر مسعود مغل کیجانب سے پی ٹی آئی وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

 

واضح رہے کہ عامر مغل کیخلاف تھانہ رمنا میں کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج ہے۔

تبصرے بند ہیں.