اسلام آباد: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا. آج مون سون کے بادل ہیں، مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا، محرم الحرام کا چاند کل نظر آنے کا امکان ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں انٹرنیٹ بند نہیں کیا جائیگا۔ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے اس معاملے پر قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے۔
وزیراعظم کے دفتر سے بھی اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ۔ترجمان نے کہا کہ محرم میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے صوبوں کی طرف سے ارسال کی گئی درخواستوں پر ابھی وزارت داخلہ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
تبصرے بند ہیں.