سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آ پریشن ، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

55

راولپنڈی :سکیورٹی فورسز کے باجوڑ میں آ پریشن  کے دوران  انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن  کیا ۔ اس آپریشن کے دوران   انتہائی مطلوب دہشتگرد  عرفان اللہ مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشت گرد سرغنہ عرفان اللہ کا تعلق مالاکنڈ سے تھا، وہ 2016 سے روپوش تھا۔باجوڑ کے مضافاتی علاقہ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.