امریکا اور پاکستان کے درمیان سکیورٹی تعاون جاری ہے، پینٹاگون

11

واشنگٹن: امریکا کے دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ  امریکا اور پاکستان کے درمیان سکیورٹی تعاون جاری ہے، انسداد دہشت گردی پر مل کر کام کرنے کی ہماری طویل تاریخ ہے ۔

 

ترجمان پینٹاگون جنرل پیٹرک کا کہناہے کہ پاکستان کے ساتھ سکیورٹی آپریشن سے متعلق تعاون جاری رہے گا ۔ ترجمان نے پاکستان سے متعلق سکیورٹی امداد کے حوالے سوال کا جواب نہ دیا اور کہا کہ سکیورٹی آپریشن اور انسداد دہشت گردی سے متعلق بتانے کیلئے میرے پاس کچھ نہیں ۔پاکستان سے گزشتہ بات چیت میں زیادہ تر توجہ انسداد دہشت گردی پر مرکوز تھی ۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے، ہم زیر التوا کانگریس کی قانون سازی پر بات نہیں کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.