ملکی برآمدات میں اضافہ اولین ترجیح ، برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے بجٹ اقدامات یقینی بنا رہے ہیں:وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا ہےکہ ملکی برآمدات میں اضافہ اولین ترجیح ، برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے بجٹ اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملک کی معروف کاروباری شخصیات کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے معروف کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ الحمدللہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کئے، کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ بجٹ اقدامات کے نفاذ کیلئے حکومتی ٹیم سرگرم ہے۔ برآمد کندگان کو ان کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی سے معیشت کو مزید استحکام اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.