ماہرہ خان کو بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا، پرستاروں کی کڑی تنقید

43

میلان :لالی وڈ کی اداکارہ ماہرہ خان  کو بولڈ تصاویر شیئرکرنا مہنگا پڑگیا، پرستاروں  نے ان کی بولڈ تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کڑی تنقید شروع کردی ۔ ان دنوں ماہرہ خان اپنی نیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کی شوٹنگ کے لیے اٹلی میں موجود ہیں، اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں۔

ماہرہ خان کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں اٹلی کے شہر پگلیا کے حسین سیاحتی مقام اور غروبِ آفتاب کے دلکش مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی چند بولڈ تصاویر بھی شامل کیں، اس پر پرستار  سخت غصے میں آگئے اور ان کے مغربی اندا زو روپ کی وجہ سے ان پر سخت تنقید کرنی شروع کردی اور ان کوبرا بھلا کہنا شروع کردیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)


مداحوں نے اداکارہ کی تصاویر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی ماہرہ خان سے اس طرح کے بولڈ لباس پہننے کی توقع نہیں کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.