آج سے یکم جولائی تک بارشوں کا امکان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

199

لاہور: پنجاب سمیت ملک بھر میں  آج سے یکم جولائی تک بارشوں کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت  پنجاب کے کئی شہروں میں  آج سے یکم جولائی تک بارشوں کا امکان ہےجبکہ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، نارووال  میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

 

ساتھ ہی ساتھ کراچی میں بھی  آج اور کل  گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مضافات سمیت دیگر مقامات پر بھی بارش ہوسکتی ہے۔

 

علاوہ ازیں خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.