کسی بھی اسمبلی سے بجٹ پاس کروانا اہم ذمہ داری ، اگر بجٹ منظور نہ ہو تو حکومت ختم ہو جاتی ہے:بیرسٹر گوہر
اسلام آباد:پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ کسی بھی اسمبلی سے بجٹ پاس کروانا اہم ذمہ داری ، اگر بجٹ منظور نہ ہو تو حکومت ختم ہو جاتی ہے۔بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اسمبلی سے بجٹ پاس کروانا اہم ذمہ داری ، اگر بجٹ منظور نہ ہو تو حکومت ختم ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت کم سے کم معاشی گروتھ ان کی ہے۔ اس وقت سب سے زیادہ لوگ ان کے دور میں ملک چھوڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2019 میں 250 ایم این ایز نے بجٹ کے بحث میں حصہ لیا اس بار 60 نے حصہ لیا۔انکا کہنا تھا اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی ان کے دور میں ہے۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا یہ پی آئی اے اور بعض ڈسکوز کو پرائیویٹائز کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی اثاثے کو فروخت کرنے کے فیصلے کی سی سی آئی سے توثیق کرانا ہوگی۔
اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی ان کے دور میں ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ پی آئی اے اور بعض ڈسکوز کو پرائیویٹ کرنا چاہتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.