اسلام آباد: خاورمانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکلاء کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔ ا نسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم فتح اللہ برکی کی ضمانت خارج کردی ۔
انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہرعباس سپرا نے ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی ۔ درخواست گزاروں کے وکلاء پیش ہوئے ۔ مقدمے میں نامزد ملزم عثمان ریاض گل اوردیگرعدالت پیش ہوئے ۔
پی ٹی آئی وکلاء عثمان ریاض گل،فتح اللہ برکی ،زاہد بشیر ڈار نے درخواست ضمانت دائر کی تھیں ۔ ملزمان میں مرزا عاصم بیگ،انصر محمود کیانی،سعید خان سدوزئی بھی شامل ہیں ۔
عدالت نے پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت خارج جبکہ دیگرملزموں کی ضمانت کنفرم کردی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.