نارتھ ساؤنڈ: ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلےجا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی ہے۔ جنوبی افریقا سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔
نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ 136 کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے بیٹنگ شروع کی تو بارش ہوگئی۔
جنوبی افریقا کو 17 اوورز میں 123 رنز کا ہدف ملا جو اس نے آخری اوور میں پورا کرلیا۔ سپر ایٹ گروپ ٹو سے جنوبی افریقا کے ساتھ انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.