امید کرتی ہوں ایک نئے سیاسی طریقے کا آغاز جلد ہم دیکھیں گے، ہمیں پاکستان اورقوم کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا: آصفہ بھٹو

57

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ امید کرتی ہوں ایک نئے سیاسی طریقے کا آغاز جلد ہم دیکھیں گے، ہمیں پاکستان اورقوم کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔
رہنما پیپلزپارٹی آصفہ بھٹو کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ امید کرتی ہوں ایک نئے سیاسی طریقے کا آغاز جلد ہم دیکھیں گے، ہمیں پاکستان اورقوم کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔ان کامزید کہنا تھا کہ  ملک  میں تاریخی بےروزگاری ہے ۔ وفاقی بجٹ کہیں سے بھی عوام کا  بجٹ نہیں ۔ پاکستان کے عوام اس  سے بہتر بجٹ کے حقدار ہیں ۔
ا نہوں نے مزید کہا کہ  بجٹ میں کسانوں ، مزدوروں کے لیے کچھ بھی نہیں ہے ۔کسانوں کو کبھی بارش تو کبھی سیلاب کا سامنا ہے ، ہمیں  کسان کو مضبوط کرنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کی ترجیحات میں کسان اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہاکہ  کسان کو کبھی سیلاب، گندم درآمد کرنے کا مسئلہ ہے، ہمیں غریب سے غریب شہری کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی، ہمیں پاکستان اورقوم کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔
آصفہ بھٹو نے کہا کہ جب صدر پاکستان اتحاد کی بات کرتے ہیں تو وہ وقت کی ضرورت ہے، کسی بھی مسئلے کا حل الزام تراشی نہیں ہے۔ہ اس گرمی میں سندھ میں بجلی نہیں ہے، اس قیامت خیز گرمی میں 15 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ عذاب ہے۔

تبصرے بند ہیں.