کوٹ ادو میں غیرت کے نام پر میاں  بیوی قتل

62

 

کوٹ ادو: تھانہ سناواں کی حدود میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق خاتون کے سابقہ شوہر، والد اور بھائی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی ۔گولیاں لگنے سے شوہر موقع پر جاں بحق ہوگیا  جبکہ خاتون نے ہسپتال جا کر دم توڑا۔

قتل ہونے والی خاتون نے مرنے سے قبل ہسپتال میں پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ پہلے شوہر سے تنسیخ نکاح کرا کر پسند سے دوسری شادی کی تھی، سابقہ شوہر والد اور بھائی نے گھر میں گھس کر ہم پر فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.