بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس  کل  شام 7 بجے ہونے کا امکان

75

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس  کل  شام 7 بجے ہونے کا امکان ہے۔

 

اس ضمن میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی، قبائلی عمائدین اور عوامی وفود نے ملاقاتیں کیں  ۔اعلامیے کے مطابق سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء شعیب نوشیروانی، علی مدد جتک، راحیلہ درانی، سلیم کھوسہ، بخت کاکڑ، محمد خان لہڑی اور دیگر نے ملاقات کی۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ مشکل حالات میں متوازن بجٹ لانے کے لیے کوشاں ہیں، تعلیم، صحت، زراعت سمیت عوامی وابستگی کے شعبوں کو اہمیت دے رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سولرائزیشن اور بجلی چوری کے تدارک کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دیں گے، نصیر آباد میں جگر کی پیوند کاری کا اسپتال قائم کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.