عید قربان،مداح شاہ رخ اور سلمان سے ملنے پہنچ گئے،بالی وڈ سٹارز کی مخصوص انداز میں ہاتھ لہرا کر چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد
ممبئی : بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان سے مداح عید قربان پر ان کے گھر ملنے چلے گئے۔
بالی وڈ سٹارز شاہ رخ اور سلمان خان نے اپنے مخصوص انداز میں ہاتھ لہرا کر چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد پیش کی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دونوں خانز سفید شلوار قمیض میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
سلمان خان نے بھی گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر جمع مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ ساؤتھ کے ہدایت کار ایٹلی شاہ رخ کے ساتھ جوان کے بعد اب سلمان خان کے ساتھ فلم بنانے کے خواہشمند ہیں۔اس کے علاوہ سلمان خان ان دنوں اپنی فلم سکندر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
View this post on Instagram
گزشتہ سال شاہ رخ خان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا اور ان کی تین فلموں جوان، ڈنکی اور پٹھان ریلیز ہوئیں اور باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی لیکن سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کی کی جان‘ مداحوں کی توقعات پر پورا نہ اترسکی۔
تبصرے بند ہیں.