اپنی ہر کامیابی والد محمد نواز شریف کے نام کرتی ہوں جو ہر مشکل میں میرا حوصلہ ہیں: مریم نواز

22

لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ   اپنی ہر کامیابی والد محمد نواز شریف کے نام کرتی ہوں جو ہر مشکل میں میرا حوصلہ ہیں۔ مریم  نواز نےفادرز ڈے کے حوالے سے پیغام میں کہاکہ  اپنی ہر کامیابی والد محمد نواز شریف کے نام کرتی ہوں جو ہر مشکل میں میرا حوصلہ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  کاکہنا تھا کہ   آج اپنے بچوں کی پرورش اور رہنمائی میں والد کے انمول کردار کو تسلیم کرنے کا دن ہے، ہر والد کی خاموش قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے جو اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے باپ کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیجیے، والد شجر سایہ دار ہے جو تپتی دھوپ میں بچوں کے لیے گھنا سایہ بن جاتا ہے، اولاد کی تربیت اور بہتر پرورش میں والد کے شفیق کردار کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں، اپنی ہر کامیابی والد محمد نواز شریف کے نام کرتی ہوں جو ہر مشکل میں میرا حوصلہ ہیں، خوش قسمت ہوں جو نواز شریف جیسے والد ملے، ان کی بیٹی ہونے پر ناز ہے۔

تبصرے بند ہیں.