اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈز ریفرنس پر آج سماعت ہوگی

26

اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر آج سماعت ہوگی۔احتساب عدالت کے نئے جج محمد علی وڑائچ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کریں گے۔

 

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا جائے گا۔ استغاثہ کے مزید گواہان کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے ۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعد وکلا صفائی نے اعتراضات واپس لے لیےتھے۔ تاہم 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا تھا۔

تبصرے بند ہیں.