الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا ایکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

45

اسلام آباد: سپریم کورٹ مٰیں الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا ایکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

 

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے ایکشن ٹریبونلز کی تشکیل کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کردیا۔ الیکشن کمیشن  نےسپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ فیصلہ معطل کرنے کی استدعا  کی ہے۔

 

درخواست میں موقف  اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے بر خلاف ہے، الیکشن ٹربیونلز تشکیل الیکش کمیشن کا اختیار ہے، ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی۔ لاہور ہائیکورٹ نے 8 الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے کا فیصلہ دیا تھا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر چیف جسٹس شہزاد ملک نے گزشتہ روز 8 ٹریبونلز کی تشکیل کے احکامات جاری کئے تھے۔

 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیل کو کل سماعت کیلئے مقرر  کرنے کی استدعا کری گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.